مصنوعات
  1. ٹرانسلیشن پلیٹ فارم
  2. ورڈ لیول اسپیل چیکر
  3. نقل حرفی ٹُول
  4. ٹائپنگ پَیڈ
  5. پرپرائٹری فانٹ کنورٹر
  6. اِی بی ایس ویب پیج ٹرانسلِٹریٹر

ٹرانسلیشن پلیٹ فارم

ٹرانسلیشن پلیٹ فارم میں ٹرانسلیشن اِنجن اور ٹرانسلیشن ورک بینچ مدغم ہیں۔


یہ ٹرانسلیشن اِنجن حکومتِ ہند کے الیکٹرانِکس اور معلوماتی ٹیکنالوجی وزارت کی ٹی ڈی آئی ایل کے ذریعے فنڈیڈ آئی آئی آئی ٹی کی قیادت میں ہندوستان کے 13 خاص تعلیمی اداروں کے ایک کنسورشیم کے ذریعے بائی ڈائر کشنل اِنڈین لَینگویج مشین ٹرانسلیشن سِسٹم پر کی گئی 20 سالوں کی تحقیق کا نتیجہ ہے۔


ٹرانسلیشن ورک بینچ میں تمام طرح کی لِنگوِسٹِک اور ورڈ پروسیسِنگ سے متعلق سہولیات ٹُولس کے طور پر شامِل کی گئی ہیں جِس کی مدد سے مترجم کا تکمیل تیزی سے کی جا سکتی ہے۔پورے ترجماتی عمل کو بہتر بنانے اور غیر مزاحمی ترجمہ سے متعلق سروِسز کی فراہمی کے لئے ٹرانسلیشن پلیٹ فارم کو کلائنٹ (گاہک)کے سِسٹم کو بھی جوڑے جا سکنے کی سہولت موجود ہے۔


اِی بھاشا سیتو کے ٹرانسلیشن پلیٹ فارم کی خصوصیات: خصوصیات


  • • یہ ایک ایسا ٹرانسلیشن مینجمنٹ سِسٹم ہے جِس کے ذریعے پورے ترجماتی عمل کو آسان اور بہتر طریقے سے انجام دیا جاتا ہے۔
  • • اِس پلیٹ فارم کے ذریعے کلائنٹ کے سِسٹم کو جوڑکر ترجمہ شدہ متن سیدھے کلائنٹ کو سونپا جا سکتا ہے۔
  • • ٹرانسلیشن پلیٹ فارم کے ذریعے کنٹنٹ کا آسان، درست اور قابلِ اشاعت ترجمہ مہیا کرایا جاتا ہے جِس کا موازنہ مترجمین کے ذریعے کئے جانے والے ترجمہ سے کیا جا سکتا ہے۔
  • • آج کے وقت میں ترجمہ کی بڑھتی ضروریات کی فراہمی کے لئے یہ پلیٹ فارم بہت ہی معمولی قیمت پر بہترین ترجمہ مہیا کراتا ہے۔
  • • اِس پلیٹ فارم کے ذریعے متعین وقت کے اندر ترجمہ مہیا کرایا جاتا ہے۔

ہمارے ترجمہ منچ ٹْئوٗٹورِئل دیکھیں یہاں ہمارے ترجمہ منچ (ٹْرانسزائر)کے بارے میں زیادہ جاننے کے لئے،

ورڈ لیول اسپیل چیکر

الفاظ کی تہجّی میں اصلاح کے لئے تجویز فراہم کرنے والا ای بھاشا سیتو کے ذریعے بنایا گیا 'ورلڈ لیول اسپیل چیکر' ایک انوکھا ٹُول ہے جو کسی خاص زبان کے وصیع ڈیٹا بیس پر منحصر ہے۔

حالیہ وقت میں آپ یہاں انگریزی، ہندی، پنجابی، اردو، تیلگو اور تمِل زبان سے متعلق 'ورڈ لیول اسپیل چیکر' کا فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

نقل حرفی ٹُول

پہلے کسی نامعلوم زبان کی رسم الخط میں لِکھا کوئی سبق پڑھنا ناممکن معلوم پڑتا تھا پر اب یہ ممکن ہے۔ کیونکہ ہمارے نقل حرفی ٹُول کی مد سے آپ کسی بھی زبان کے رسم الخط میں لکھا کوئی بھی سبق- اپنی علاقائی زبان کے رسم الخط میں پڑھ سکتے ہیں۔ فی الحال ہمارے پاس مندرجہ ذیل زبانوں کے لئے نقل حرفی ٹُول دستیاب ہیں:


ہندی(دیوناگری) سے انگریزی(رومَن)

ہندی(دیوناگری) سے اُردو(نستعلیق)

ٹائپنگ پَیڈ

جب آپ کو کِسی زبان کی ٹائپنگ نہیں آتی تو اُس زبان میں ٹائپ کرنا ایک بہت ہی مشکل کام معلوم پڑتا ہے۔ لیکِن اِی بھاشا سیتو نے اِس کام کو بڑا ہی آسان بنا دیا ہے اب آپ ہمارے 'کثیر اللسان کیبورڈ'کے ذریعے اپنی زبان میں ٹائپ کر سکتے ہیں۔اِس وقت ہمارے پاس انگریزی، ہندی،پنجابی، اُردو، تیلگو، تمِل، کنّڑ زبان کے لئے کثیر اللسان کیبورڈ دستیاب ہیں۔

'ٹائپنگ پَیڈ' کا استعمال کرنے کے لئے یہاں کلِک کریں۔

پروپرائٹری فانٹ کنورٹر

کوئی بھی ٹیکسٹ کِس طرح کے فانٹ میں لِکھا گیا ہے یہ قاریوں کو کافی حد تک متاثر کرتا ہے اِس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ ایسا فانٹ چُنیں جِس سے مواد صاف اور واضح دِکھنے کے ساتھ ساتھ قاریوں کو اپنی طرف متوجہ کرے۔ ایسی صورت حال میں ہمارا ' پروپرائٹری فانٹ کنورٹر' (پروپرائٹری فانٹ سے یونی کوڈ میں) آپ کے لئے ایک بہترین چارہ ہے جِس میں کئی قسم کے فانٹ موجود ہیں اور اپنی ضرورت کے مطابق کوئی بھی فانٹ چُن سکتے ہیں۔ اِس وقت ہمارے پاس انگریزی، ہندی، پنجابی، اُردو، تیلگو، تمِل اور کنّڑ کے لئے فانٹ کنورٹر دستیاب ہیں۔

ای بی ایس ویب پیج ٹرانسلِٹریٹر

ویب پیج ٹرانسلٹریٹر   &   فائر فاکس براؤزر کے لئے ویب پیج لوکلائزر

1. فائرفاکس لئے ہمارے پلگ اِن کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے مذکورہ بالا لِنک پر کلِک کریں۔

2. 2.اِس پلگ اِن کو اِنسٹال کرنے کے لئے-فائرفاکس براؤزر کے فائل آپشن میں جاکر (Menu>Add-ons>Tools>Install Add-on) Menu چُنیں، اُسکے بعد Add-ons میں جاکر Toolsکا آپشن چُنیں اور پھر Install Add-on پر کلِک کریں اور اِسکے بعد اپنے کمپیوٹر میں ڈاؤنلوڈ کی گئی '*.xpi' فائل کو اِنسٹال کریں...

'کروم' براؤزر کے لئے ویب پیج ٹرانسلِٹریٹر

1. 'کروم' کے لئے ہمارے پلگ اِن کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے مذکورہ بالا لِنک پر کلِک کریں

2. اِس پلگ اِن کو اِنسٹال کرنے کے لئے، اِس لِنک کو کاپی کر لیں "chrome://extensions/" اور کروم براؤزر میں جاکر اِس لِنک کو پیسٹ کر دیں۔

اپنے کمپیوٹر پر ڈاؤنلوڈ کی گئی '*.CRX' فائل کو ڈرَیگ کر کے ایکسٹینشن پیج میں ڈراپ کر دیں۔ اُس کے بعد آپ کو ایک 'پاپ-اپ' دکھےگا جِس میں ایکسٹینشن کو ملنے والے پرمیشس دِکھیں گے اور آپ سے اِنسٹالیشن کے لئے تصدیق مانگی جائےگی۔

3. اِنسٹالیشن ختم کرنے کے لئے 'ایڈ' پر کلِک کریں۔