اِی بھاشا سیتو حیدرآباد میں واقع لینگویج ٹیکنالوجی پر منحصر ایک اسٹارٹ اپ ہے جو خاص ہندوستانی زبانوں جیسے۔ہندی، اردو، پنجابی، تیلگو، تمِل وغیرہ میں ٹرانسلیشن سروِس مہیا کراتی ہے۔ا سکے ذریعے مہیا کرائی جانے والی ٹرانسلیشن سروِس 'ٹیکنالوجی اسِسٹیڈ ہیومن ٹرانسلیشن' کے نام سے جانی جاتی ہے جو آسان اور درست ٹرانسلیٹڈ کنٹینٹ ایک متعین وقت میں واپس سونپے جانے کے لحاظ سے ایڈوانسڈ لینگویج انجینئرنگ ٹیکنالوجی اور مترجمین کے ذریعے نظر ثانی شدہ جبلی ترجمہ کی ہم آہنگی پر منحصر ہے۔

'ٹیکنالوجی اسِسٹیڈ ہیومن ٹرانسلیشن' اِی بھاشا سیتو کے ٹرانسلیشن ورک بینچ کی ایک اہم خاصیت ہے کہ یہ بنیادی طور پر مشین ٹرانسلیشن تکنیک کو موجودہ شکل دینے کے لئے ہندوستان کے خاص تعلیمی اداروں کے ذریعے لسانی تکنیک کے میدان میں مسلسل کی گئی 20 سالوں کی تحقیق شامل ہے۔ ٹرانسلیشن ورک بینچ ترجماتی عمل کوآسان بنانے کے ساتھ ساتھ غیر مزاحم اور بہتر ترجمہ کی تکمیل کے لئے ترجمہ، مترجم، ماہرِ زبان اور پرُوف ریڈرس کے لئے ترجمہ سے متعلق سبھی طرح کے ضروری لسانی ٹُولس-جیسے- ٹرانسلیشن میموریز، لغت، تھسارس، کسٹومائزیشن رُولس/کارپورا، فرہنگ، مخصوص ڈومین ٹرمنالجیز وغیرہ فرہام کراتا ہے۔

مواصلات سے منسلک آپ کے سبھی مسائل کے حل کے لئے اِ بھاشا سیتو میں خاص طور پر مترجم، ماہرِ لسانیات، ماہرِ زبان اور سوفٹویئر انجینئروں کی ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے۔ اِتنا ہی نہیں زبان سے متعلق مخصوص ضروریات کی تکمیل کو دھیان میں رکھتے ہوئے اِی بھاشا سیتو سے کئی فری لانسر، ماہرِ زبان اور ماہرِ لسانیات بھی جُڑے ہوئے ہیں۔

مِشن

اِی بھاشا سیتو لینگویج سروِسز کا مقصد ہندوستانی زبانوں کی نقطہ نظر میں ترجمہ سے متعلق اعلیٰ درجہ کی خدمات فراہم کرنا ہے۔

وِژن

اِی بھاشا سیتو کا مقصد ہندوستانی زبانوں میں کنٹنٹ دستیاب کرانا ہے تاکہ عام آدمی بھی اِنٹرنیٹ کی سہولیات کا فائدہ اُٹھا سکے۔

ہدف

اِی بھاشا سیتو کا ہدف لسانی تکنیک پر منحصر ایک ٹرانسلیشن پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے جِس کے ذریعے ہندوستانی زبانوں میں میسر ڈیجیٹل اور آڈِیو ویژول معلوماتی مواد کو ٹرانسلیشن کر کے کِسی بھی ڈیجیٹل پلیٹفارم پر ڈلیور کیا جا سکے۔